آپ یہاں فریمز کے مختلف ڈیزائن ملاحظہ کر رہے ہیں، جو آپ کے گھر کے Interior کو اسلامی تشخص، عقیدے اور نسبت کے ساتھ جوڑنے کے لیے تخلیق کیے گئے ہیں. یہاں مختلف اسلامی مناسبتوں کے لیے خصوصی فریمز کے ساتھ ایسے ڈیزائن بھی شامل ہیں جو پورے سال گھر کا حصہ بن سکتے ہیں، جن میں ائمہ (ع)، علماء، شہداء اور دیگر اسلامی شخصیات و موضوعات سے متعلق فن پارے شامل ہیں. ہر فریم اس تصور کے ساتھ تخلیق کیا گیا ہے کہ گھر کی دیواریں بھی آپ کی شناخت، نظریات اور اسلامی طرزِ زندگی کی ترجمانی کریں.